• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب نے پاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کی یقین دہانی کروائی، گوہر اعجاز

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز دورہ سعودی عرب کے بعد واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔ 

اسلام آباد سے وزارت تجارت کے مطابق نگراں وزیر تجارت کی ریاض میں سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفلیح سے ملاقات ہوئی۔

وزارت تجارت کے مطابق نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے سعودی وزیر تجارت ماجد الکسبی سے بھی ملاقات کی۔ 20 رکنی پاکستانی صنعتکاروں کا وفد بھی نگراں وزیر تجارت کے ہمراہ تھا۔

وزیر تجارت گوہر اعجاز نے سعودی وزراء سے وفود کی سطح پر مذاکرات کیے۔ وزارت تجارت کے مطابق ان ملاقاتوں میں پاک سعودیہ سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اپنے دورے سے متعلق گوہر اعجاز نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

نگراں وزیر تجارت نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت ہے۔ 

گوہر اعجاز نے کہا کہ دونوں ممالک نے تیل و گیس، تعمیرات اور فوڈ اینڈ ایگریکلچر میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔

قومی خبریں سے مزید