نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے کہا ہے کہ گوادر کی مسلسل بارشوں سے غیر معمولی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔
کوئٹہ سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ گوادر میں ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر میں مسلسل بارشوں سے غیر معمولی صورتحال پیدا ہوئی ہے، رابطہ سڑکیں زیر آب آنے سے ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
علی مردان ڈومکی نے مزید کہا کہ زیر آب علاقوں سے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت نے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ گوادر میں مربوط کارروائیوں کی ہدایت کی۔