• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: بانی پی ٹی آئی، فیصل جاوید، اسد عمر بری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی، فیصل جاوید اور اسد عمر کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کر دیا۔

عدالت نے راجا خرم نواز اور علی نواز اعوان کو بھی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کر دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے بانی پی ٹی آئی و دیگر کی درخواست بریت منظور کی۔

عدالت نے کہا کہ وکیل صفائی کے مطابق بانی پی ٹی آئی و دیگر ملزمان کو دفعہ 144 نافذ ہونے کا معلوم نہیں تھا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا تھا، بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف سیاسی انتقام کے لیے مقدمہ درج کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے کہا کہ پراسیکیوٹر کے مطابق بانی پی ٹی آئی و دیگر ملزمان نے جان بوجھ کر جی ٹی روڈ کو بلاک کیا۔

عدالت نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن منظرعام پر نہیں آیا، ایس ایچ او تھانہ ترنول مدعی مقدمہ ہے، پولیس افسر کو مقدمہ درج کرنے کا اختیار نہیں، 11 گواہان چالان میں شامل تھے، ایک بھی بیان ریکارڈ کرانے عدالت نہیں آیا۔

قومی خبریں سے مزید