وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ایک اقدام نے سوشل میڈیا صارفین کو تقسیم کر دیا ہے۔
مریم نواز کی ایک مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں اُنہیں بریفنگ دیتی ایک خاتون پولیس اہلکار کے سر سے اسکارف سرکنے پر اُنہیں واپس اسکارف پہناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو میں خاتون پولیس اہلکار مریم نواز کی نشاندہی پر خود بھی اپنے سر پر واپس اسکارف رکھ رہی ہیں۔
اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنی اپنی رائے کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔
کئی سوشل میڈیا صارفین مریم نواز کے اس اقدام کو ’کیوٹ‘، ’سوئٹ‘ ’مثبت اور احسن اقدام‘ قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین اس عمل کو اداکاری اور ریاکاری قرار دے رہے ہیں۔