• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی اتحاد کونسل کا الیکشن کمیشن کو خط منظرِ عام پر آ گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سنی اتحاد کونسل کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کو لکھا گیا خط منظرِ عام پر آ گیا۔

خط میں خواتین کو جنرل نشست پر 5 فیصد کوٹہ دینے سےمتعلق سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن کو جواب دیا ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے الیکشن کمیشن کو دیے گئے خط میں کہا ہے کہ عام انتخابات میں سنی اتحاد کونسل کے نشان پر کسی امیدوار نے الیکشن نہیں لڑا۔

حامد رضا کا خط میں یہ بھی کہنا ہے کہ خواتین امیدواروں کی کوئی فہرست وجود نہیں رکھتی لہٰذا جمع نہیں کرائی جا رہی۔

حامد رضا کی خط لکھنے کی وضاحت

دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نے الیکشن کمیشن کی سماعت میں زیرِ بحث مخصوص نشستوں سے متعلق خط  کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ وہ خط مخصوص نشستوں کے لیے نہیں جنرل نشستوں پر 5 فیصد خواتین امیدواروں کے لیے تھا۔

حامد رضا کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ بات حقائق کے برعکس ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہِیں چاہئیں، میرا خط الیکشن کمیشن میں غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید