• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریفائنری سیکٹر میں 6 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری داؤ پر لگ گئی

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ریفائنری سیکٹر میں6 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری داؤ پر لگ گئی، او سی اے سی کا کہنا ہے کہ نفاذ کے معاہدوں پر دستخط کیلئے 11دن باقی، کسی نے بھی اوگرا کیساتھ آئی اے پر دستخط نہیں کیے۔ 

تفصیلات کے مطابق ریفائنریز کی جانب سے نفاذ کے معاہدوں (آئی ایز) پر دستخط کرنے کیلئے22 اکتوبر 2024کی آخری تاریخ کو پورا کرنے میں صرف 11 دن باقی ہیں، لیکن کسی نے بھی دستخط نہیں کیے جیساکہ حکومت کے اعلیٰ عہدے اپنے اپ گریڈ منصوبوں کے لیے 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو داؤ پر لگاتے ہوئے مالی سال 25 کے فنانس بل میں عائد ڈیزل، پیٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر سیل ٹیکس چھوٹ کی رکاوٹ کو حل کرنے میں ناکام رہے۔

 2 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ڈی جی ایس آئی ایف سی (خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل) کو لکھے گئے خطوط میں آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین عادل خٹک نے فیصلہ سازی میں تاخیر کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ریفائنریز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر مشتمل ڈاؤن اسٹریم آئل سیکٹر کو وجودی بحران کا سامنا ہے۔

اہم خبریں سے مزید