• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر افضل مروت، بیرسٹر سیف کا اسد قیصر پر مکمل اعتماد کا اظہار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت اور بیرسٹر سیف نے اسد قیصر پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں شیر افضل مروت اور بیرسٹر سیف نے کہا کہ حتمی فیصلے بانی چیئرمین کے ہی ہوں گے، وہی قبول کریں گے، اسد قیصر پارٹی کے سینئر رہنما ہیں، ان کا ہر فیصلہ قبول ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ اسد قیصر کو بانی پی ٹی آئی کی مکمل حمایت حاصل ہے، انہیں مذاکرات کا مکمل مینڈیٹ حاصل ہے، اُن کے سربراہی میں مذاکراتی عمل جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسد قیصر سمیت کسی کو سیاسی کمیٹی سے نہیں ہٹایا گیا، پارٹی میں اختلافات کی خبروں کی سختی سےتردید کرتے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ اسد قیصر سمیت پوری کمیٹی کے سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں، بانی پی ٹی آئی کی سربراہی میں پارٹی متحد ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم اہم ہے کسی دوسرے کا فیصلہ قبول نہیں، اسد قیصر اپنی ذمہ داری ادا کریں گے ان کے تجربے سے استفادہ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید