• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اور فیملی کورٹس کی منتقلی کا معاملہ، وکلا کی ہڑتال جاری

لاہور ( کورٹ رپورٹر )سول اور فیملی کورٹس کی ماڈل ٹاؤن کچہری منتقلی کا معاملہ،ماتحت عدالتوں میں ہڑتال جاری،ایوان عدل میں لاہور بار ایسوسی ایشن کا وکلا تقسیم کے خلاف جنرل ہاؤس اجلاس ہوا،صد ر لاہور بار منیر حسین بھٹی، سینئر نائب صدر نثار اکبر بھٹی نے کہا کہ وکلا کی تقسیم نامنظورکرتے ہیں، جعلی نوٹیفکیشن واپس لیا جائے ، ہم نے کسی جج یا پولیس والے کےساتھ بدتمیزی نہیں کی۔وائس چیئرمین پنجاب بار کامران بشیر مغل نے کہا کہ چیف جسٹس کو دعوتیں دینے والے وکلا کے لائسنس معطل کرتا ہوں ،ملک بلال آصف نائب صدر لاہور بار ماڈل ٹاؤن سیٹ کا لائسنس اور بنیادی رکنیت معطل کی جاتی ہے ،آنے والے چیف جسٹس ملک شہزاد کو دس مارچ کا وقت دیتا ہوں نوٹیفکیشن واپس لیں ، صدر لاہور ہائیکورٹ بار بھی ہڑتال کا اعلان کریں ، اجلاس کے بعد ہائیکورٹ تک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔
لاہور سے مزید