• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ صوفیہ مرزا و دیگر کیخلاف فراڈ کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست منظور

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداکارہ صوفیہ مرزا ، شہزاد اکبر اور سابق ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی کیخلاف فراڈ ، ریکارڈ ٹمپرنگ ، جعلسازی اور عوامی عہدے کے غلط استعمال کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست منظور کر لی، جسٹس ارباب محمد طاہر نے اداکارہ صوفیہ مرزا (خوش بخت مرزا) کی جانب سے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ مقدمہ اداکارہ کے سابق شوہر عمر فاروق ظہور جو دبئی میں بزنس مین ہیں نے درج کرایا تھا۔
اسلام آباد سے مزید