• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: امتحان میں شرکت نہ کرسکنے پر طالبعلم نے خودکشی کرلی

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست تلنگانہ کے طالب علم نے امتحان میں شرکت نہ کر سکنے پر والد سے معافی مانگتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق تلنگانہ میں ایک 17 سالہ انٹرمیڈیٹ کے طالب علم نے امتحان کے سینٹر تاخیر سے پہنچنے اور سینٹر میں داخلہ نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ منگل کو عادل آباد ضلع کے منگورلا گاؤں میں پیش آیا جہاں طالب علم نے خودکشی سے قبل والد کے نام ایک نوٹ چھوڑ کر نہر میں چھلانگ لگا دی۔

17 سالہ طالب علم مبینہ طور پر صبح سوا 9 بجے امتحانی مرکز پہنچا تھا جبکہ امتحان کا وقت صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک تھا۔

بھارتی پولیس کے مطابق طالب علم نے خودکشی سے قبل لکھے گئے نوٹ میں اپنے والد سے امتحانی مرکز میں تاخیر سے پہنچنے اور امتحان میں شرکت نہ کر سکنے پر معافی مانگی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرمیڈیٹ بورڈ طلبہ کو امتحانات میں شرکت کی اجازت نہ دینے کے اصول کا پابند ہے چاہے  طالبِ علم ایک منٹ کی تاخیر سے ہی کیوں نہ امتحانی مرکز پہنچے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید