• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلیوں سے استعفیٰ نہ دیتے تو 9 مئی جیسے واقعے سے بچا جاسکتا تھا، شیر افضل مروت

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے فیصلے کا خمیازہ بھگتنا پڑا، قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے اور دو حکومتیں ختم کرنے کا ہمیں نقصان ہوا، ذاتی طور پر میں اس فیصلے سے متفق نہیں ہوں‘اگر ہم ایسا نہ کرتے تو 9 مئی جیسے واقعہ سے بچا جا سکتا تھا۔ 

موجودہ حالات میں ہمارے پاس دو آپشن ہیں، پہلا آپشن یہ ہے کہ یا تو ہم قانونی اور احتجاج کا سہارا لیں جو 2مارچ کو ہوگا۔

9مئی کے بعد ہم محتاط ہوگئے ہیں‘ جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں مل جاتا انہیں ایوان میں ٹف ٹائم دینگے۔پی ٹی آئی محاذآرائی کی سیاست نہیں کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید