کراچی (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے پوسٹرز لگ گئے۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے رپورٹنگ نیٹ ورک کی اطلاعات شئیر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کی سڑکوں پر اور اس کے ساتھ مقبوضہ وادی کے کئی دوسرے علاقوں میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی اور یوم یکجہتیِ کشمیر منانے پر پاکستانی عوام سے اظہار تشکرکے لئے خصوصی پوسٹرزلگائے گئے ہیں۔