کراچی (اسٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے 4روزہ سرکاری دورے پرروانگی سے قبل وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ چین پہنچ گئے ہیں۔ بیجنگ ایئرپورٹ پر پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا استقبال کیا۔ حکومت سندھ کا وفد چین میں مختلف تجارتی و صنعتی شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا اور سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دے گا۔ سندھ میں زراعت، توانائی، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر گفتگو ہوگی۔