• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی وزراء کی تنخواہوں میں 150 فیصد تک اضافہ موخر

اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث وفاقی وزراء، مشیران، وزرائے مملکت اور معاون خصوصی کی تنخواہوں میں 150 فیصد تک اضافے کی تجویز پر فیصلہ موخر کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے منگل کو تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دینا تھی، وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ میں بیشتر ایجنڈا موخر کردیا گیا۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تنخواہوں میں 150 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں پہلے ہی 140 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید