• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے مشترکہ قرارداد متفقہ منظور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی ، ایوان نے 5فروری یوم یکجہتی کشمیرکی مناسبت سے حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی ،قرار داد پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے ارکان کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔ قرارداد میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی افواج کے مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا ہے ۔قراردادمیںمطالبہ کیا گیا ہے کہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآماد کیا جائے۔قرارداد کے حق میں حکومت اور اپوزیشن دونوں جانب کے ارکان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کشمیر کے بہادر حریت پسند عوام کی جہدوجہد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ بھارت کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر کے کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید