کراچی( اسٹاف رپورٹر )سینٹرل جیل حکام نے مخیر حضرات کے تعاون سے سزا پوری کرنے کے باوجود قید ہونے والے قیدیوں کو لاکھوں روپے کی رقم دے کر رہا کروا دیا۔آفیسر انچارج سینٹرل جیل کراچی عبد الکریم عباسی کی کاوشوں سے مخیر حضرات نے 6 سزا یافتہ قیدیوں کا 71 لاکھ 32 ہزار روپے سے زائد جرمانہ ادا کر کے انھیں قید سے رہا کروا دیا۔یہ قیدی دیت اور جرمانے ادا نہ کر سکنے کے باعث جیل میں اپنی سزا پوری کرنے باوجود قید تھے ،ان کے لیے رقم کا بندوبست کروا کر انھیں جیل سے رہائی دلوائی گئی ہے۔قیدیوں میں عمیر شیخ ، محمد حسن ، جہانگیر ، شاہد، کلیم اختر شامل ہیں۔