• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل نہیں، ہمیں سپیشلائزڈ یونیوسٹیوں کی ضرورت ہے، تعلیمی ماہرین

لاہور(خصوصی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمر شلائزیشن (اورک) کے زیر اہتمام 2 روزہ انوینشن ٹو انوویشن کانفرنس ہوئی ۔ ’میڈیا، صنعت اور جامعات کا اشتراک برائے معاشرتی ضرورت پر مبنی تحقیق و عمل‘کے موضوع پراظہار خیال کرتے ہوئے تعلیمی ماہرین اوردیگراساتذہ نے کہا کہ حکومت ہرگز جنرل نئی جامعات قائم نہ کرے ہمیں سپیشلائیزڈ یونیورسٹیوں کی ضرورت ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر نظام الدین، ڈاکٹر شبیر سرور، پروفیسرڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر مجاہد منصوری، ڈاکٹر شفیق جالندھری، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری، ڈاکٹر عامر باجوہ، ڈاکٹر میاں جاوید، ڈاکٹر فراست رسول، رانا تنویر قاسم، عاطف بٹ، صابر سبحانی، محسن علی ترک، سردار اصغر اقبال و دیگر نے شرکت کی۔مقررین کاکہنا تھا کہ ہمیں اب نئی جامعات بنانے کی بجائے، پرانی جامعات کے نظام میں بہتری لانی ہوگی اور ساتھ ہی فنی تعلیم کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک اپنی جامعات کو فنی تعلیم اور فروغ ہنر کے مراکز میں تبدیل کر رہے ہیں۔
لاہور سے مزید