• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان: 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم شروع

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

شمالی وزیرستان میں 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کے دوران 1 لاکھ 45 ہزار 900 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی پلائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 629 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ سیکیورٹی کے لیے 1300 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

صحت سے مزید