• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کا کراچی ائیرپورٹ کا سیکورٹی آڈٹ مکمل

کراچی (سہیل افضل / افضل ندیم ڈوگر) انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے کراچی ائیرپورٹ کا سیکورٹی آڈٹ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔ ٹیم کے سربراہ آسکر روبیو انابیل نے ڈی جی سی اے اے کو سی اے اے ایکٹ 2023 قانون سازی اور اس کے نتیجہ میں سیکورٹی شعبہ کی نمایاں کارکردگی پر مبارکباد دی۔ 4رکنی آئی کیو سیکورٹی ٹیم نے سی اے اے ہیڈکوارٹرز میں ڈی جی اور ڈپٹی ڈی جی سے ملاقات کی ۔ٹیم نے ڈی جی اور ڈپٹی ڈی جی کو پاکستان ایوی ایشن انڈسٹری کے سیکورٹی سسٹمز کے مکمل ہونے والے آڈٹ کے بارے میں بریف کیا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان نے باآسانی نہ صرف نئے (آئی کیو)بینچ مارک/معیار 2023 کو حاصل کیا بلکہ وہ(آئی کیو)2030 کے گولز/مقاصد حاصل کرنے کے بہت قریب آیا۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق شہری ہوابازی کی بین الاقوامی تنظیم ICAO کی چار رکنی آڈٹ ٹیم مسٹر آسکر انابیل روبیو کی سربراہی میں دس روزہ ایوی ایشن سکیورٹی آڈٹ پر 18 فروری کو کراچی پہنچی۔ اس آڈٹ کا مقصد گلوبل ایوی ایشن سیکورٹی کے معیار کو مسلسل مانیٹرنگ اور آڈٹ کے ذریعے بہتر بنانا ہے۔ آڈٹ کے سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام متعلقہ اداروں سے کوآرڈینیشن کی جبکہ ائیرپورٹس سیکورٹی فورس نے آڈٹ کے سلسلے میں تمام عملی اقدامات کے عمل درآمد کو یقینی بنایا۔ کراچی ائیر پورٹ پر آڈٹ کے باقاعدہ آغاز سے پہلے اے ایس ایف نے آڈٹ ٹیم کو سیکورٹی انتظامات سے متعلق دستاویزات بشمول سیکورٹی اور ٹریننگ پروگرامز اور متعلقہ قوانین و ضوابط ، ایس او پیز اور Protocol Questions کے حوالے سے مفصّل بریفنگ دی۔ انسپیکشن ٹیم نے ائیرپورٹ کے سیکورٹی انتطامات کا عملی جائزہ لینے کے لیے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا جہاں چیف سیکیورٹی آفیسر اے ایس ایف نے ٹیم کو ائیرپورٹ پر سیکورٹی ڈیپلائمنٹ، داخلی کنٹرول، سکریننگ، پاسز کے اجراء، سیکورٹی ایکوئپمنٹ، اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اے ایس ایف کی استعداد کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ملک بھر سے سے مزید