اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ایف بی آر افسران کی گریڈ 22میں ترقی کیلئے ہائی پاور بورڈ کی تیاری شروع کرنے اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا سیکرٹری ایف بی آر کو بھیجا گیا آفس میمورنڈم عدالت میں پیش کئے جانے پر ایف بی آر کی گریڈ 21 کی خاتون افسر شاہ بانو غزنوی کی اگلے گریڈ میں ترقی کی درخواست نمٹا دی۔