کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز بچوں میں ذیابیطس کی بیماری کے خلاف جاری عالمی منصوبے چینجنگ ڈائبیٹیز ان چلڈرن (سی ڈی آئی سی) کا حصہ بن گیا۔ جس کا مقصد ٹائپ 1ذیابیطس میں مبتلا بچوں کو جامع علاج فراہم کرنا ہے۔ یونیورسٹی کے ذیلی ادارےنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈائبیٹیز اینڈ اینڈوکرائنولوجی (نائیڈ) میں ہونے والی ایم او یو دستخط کی تقریب کے بعد اس منصوبے کا حصہ بنا۔ دستخط کی تقریب میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ہیلتھ پروموشن فاونڈیشن (ایچ پی ایف)کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت(ایم او یو) پر دستخط کیے ۔