• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہان آباد‘ ارشد پپو گروپ کے اڈے پر چھاپہ‘ 9 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے جہان آباد میں گینگ وار ارشد پپو گروپ کے اڈے پر چھاپہ مار کر 9ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے50کلو سے زائد منشیات ،4عدد پستول، 20عدد موٹرسائیکلیں، 20 عدد موبائل فون، ایک رکشہ اور ایک لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن( ر) فیضان علی کے مطابق گزشتہ شب ضلع کیماڑی پولیس کو مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ گینگ وار ارشد پپو گروپ کے متعدد کارندے جہان آباد لاشاری محلہ میں واقع اڈے پر موجود ہیں۔ اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرکر اڈے پر چھاپہ مار کاروائی عمل میں لائی۔ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ دوران کارروائی اڈے سے 50 کلو چرس ، آئس، کرسٹال، 4عدد غیرقانونی پستول، 20عدد موٹر سائیکلیں ، 20 عدد موبائل فون، ایک عدد رکشہ اور زرفروختگی رقم ایک لاکھ روپے برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کی شناخت بلال‘محمد مبارک ‘سمیر ‘سید مرین شاہ ‘عامر سواتی ‘علی یاسر‘ماجد ‘شعیب ‘جہانزیب کے ناموں سے ہوئی جبکہ فرار ملزم کی شناخت اکرم ولد نامعلوم کے نام سے ہوئی۔

ملک بھر سے سے مزید