• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر میں اقلیتی عبادت گاہ کے باہر احتجاج مشتعل ہجوم کے تشدد سے ایک شخص ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صدر موبائل مارکیٹ کے قریب اقلیتی عبادت گاہ کے باہر احتجاج کے دوران مشتعل ہجوم کے تشدد سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پریڈی تھانے کی حدود صدر موبائل مارکیٹ کے قریب جمعہ کی دوپہر عبادت کے لیے لوگ جمع تھے کہ اس دوران وہاں 250 سے 300 افراد جمع ہو گئے اور انہوں نے نعرے بازی شروع کر دی اور اسے بند کرنے کا مطالبہ کیا،اس دوران ہجوم نے وہاں موجود ایک شخص کو پکڑ لیا۔

مقتول کی شناخت 46 سالہ لئیق احمد چیمہ کے نام سے ہوئی۔مظاہرین کی بڑی تعداد کا تعلق ایک مذہبی تنظیم سے تھا۔

ایس ایچ او تھانہ پریڈی شبیر خٹک نے بتایا کہ قتل ہونے والا شخص لئیق طارق روڈ کا رہائشی تھا اور مشتعل ہجوم کے تشدد سے ہلاک ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہال کو سیل کر دیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی بھی پارٹی کی جانب سے پولیس کو کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید