• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُردو یونیورسٹی، عدنان اختر کیمپس آفیسر گلشن اقبال مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردویونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفسر ڈاکٹر ضابطہ خان شینواری نے عدنان اختر کووقاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس کا کیمپس افیسر مقرر کر دیا ۔شیخ الجامعہ نے امید ظاہر کی کے کیمپس افیسر عدنان اختر اپنے منصب کی ادائیگی بخوبی نبھاے گےکیونکہ ماضی میں بھی وہ جامعہ میں پروٹوکول افیسر اور باغبانی کے انچارج بھی رہ چکے ہیں جس کو انہوں نے بخوبی سر انجام دیا ہے۔ ۔ اس موقع پر کیمپس آفیسر عدنان اختر نے شیخ الجامعہ پروفسر ڈاکٹر ضابطہ خان شینواری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ذمہ داری جو مجھے سونپی ہے میں اس کو احسن طریقے سے سر انجام دوں گا۔

ملک بھر سے سے مزید