اسلام آباد ( طاہر خلیل ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے استنبول میں ترکیہ کے اسپیکر کی زیر صدارت فلسطین کی نازک صورتحال پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک متحد ہوں تو دنیا فلسطین پر ہماری آواز نظر انداز نہیں کر سکتی مسئلہ فلسطین سنگین انسانی بحران ،عالمی اخلاقی اقدار کیلئے کسی المیے سے کم نہیں، خاموشی ظلم کی حمایت کے مترادف ہے اور یہ وقت ہے کہ انصاف، انسانیت اور عالمی ضمیر کو جگایا جائے، مسئلہ فلسطین عالمی مسئلہ ہے جو عالمی ضمیر کے لیے ایک مسلسل چیلنج بنا ہوا ہے،فلسطین کا مسئلہ صرف ایک سیاسی، مذہبی یا ثقافتی نوعیت کا معاملہ نہیں بلکہ ایک سنگین انسانی بحران ہے، جو جدید دور میں نسل کشی کی شکل اختیار کر چکا اور عالمی اخلاقی اقدار کیلئے کسی المیے سے کم نہیں۔