• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکاروں کا ایک ہی بس میں سفر، ویڈیو وائرل

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

کروڑوں کی مالیت والی گاڑیوں کے مالک بالی ووڈ اداکاروں کی ایک ہی بس میں سفر کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

بھارت کی معروف کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کی ’پری ویڈنگ سرمنیز‘ (شادی سے قبل کی تقریبات) جن کا انعقاد ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں کیا گیا تھا ان تقریبات میں بالی ووڈ کے مشہور اور امیر ترین اداکاروں نے بھی شرکت کی۔

جام نگر پہنچنے کے بعد بالی ووڈ اداکار ایک ہی بس میں سوار ہوکر ’پری ویڈنگ سرمنیز‘ کے وینیو پر پہنچے۔

بالی ووڈ اداکاروں کے بس میں سواری کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں کئی اداکاروں کو ایک لائن بنا کر بس میں سوار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

زیادہ تر بھارتی سوشل میڈیا صارفین کا اس وائرل ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ بالی ووڈ اداکاروں کی عاجزی نہیں ہے کہ وہ بس میں سفر کر رہے ہیں بلکہ حقیقت یہ ہے مکیش امبانی جیسے ملک کے امیر ترین شخص نے ان بالی ووڈ اداکاروں کی کلاس کے حساب سے ان کے لیے انتظامات کروائے ہیں۔

بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ مکیش امبانی نے بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے ناموں جیسے کہ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کے لیے ’رولز روائسز‘ کا انتظام کیا تھا اور دیگر کے لیے بسیں بھیجیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید