• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونم باجوہ نے 3 سال سے خفیہ شادی کر رکھی ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز 

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب ریاست کی معروف اداکارہ سونم باجوہ نے گزشتہ تین برسوں سے دہلی کے پائلٹ سے خفیہ طور پر شادی کر رکھی ہے۔

سونم باجوہ پنجابی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین ناموں میں سے ایک ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2013ء میں پنجابی فلم ’بیسٹ آف لک‘ سے کیا تھا۔

سونم باجوہ نے ناصرف پنجابی بلکہ ہندی، تیلگو اور تامل انڈسٹریز میں بھی کام کر رکھا ہے.

خوبرو اداکارہ کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ہے جن کے دل حال ہی میں زیرِ گردش خبروں کے سبب ٹوٹے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا ’بالی ووڈ شادیز‘ کے مطابق 2020ء میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران سونم باجوہ نے دہلی کے ایک پائلٹ سے شادی کر لی تھی، سونم باجوہ نے اپنی خفیہ شادی کو تین برسوں سے صیغہ راز میں رکھا ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا نے ایک ’ریڈ اِٹ، Reddit‘ پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سونم کی شادی دہلی سے تعلق رکھنے والے پائلٹ، رکشیت اگنی ہوتری نامی لڑکے سے ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم اور رکشیت کی شادی 23 ستمبر 2020ء کو ہوئی تھی، سونم اور رکشیت ایک دوسرے کے بزنس پارٹنرز بھی ہیں، اس جوڑی کی ایک کمپنی ہے جس کے یہ دونوں ڈائریکٹر ہیں۔

سونم باجوہ کی شادی کی خبروں پر نیٹیزنز کا ردعمل:

سونم باجوہ کی شادی کی خبر نے اُن کے کروڑوں مداحوں کو دھچکا پہنچایا ہے۔

جیسے ہی سونم کی خفیہ شادی سے متعلق  Reddit کی پوسٹ منظرِ عام پر آئی ہے بہت سے صارفین نے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں صدمے اور حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

یہ خبر اب سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہو چکی ہے جس پر صارفین خفگی اظہار کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید