• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دی ہنڈریڈ کا پلیئرز ڈرافٹ، 65 پاکستانی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انگلینڈ کی کرکٹ لیگ دی ہنڈریڈ کے پلیئرز ڈرافٹ کےلیے 65 پاکستانی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروادی۔ 

دی ہنڈریڈ کے چوتھے ایڈیشن کے پلیئرز ڈرافٹ 20 مارچ کو ہوں گے، جس کے لیے مینز میں 60 اور ویمنز میں پاکستان سے 5 پلیئرز رجسٹرڈ ہوئے۔ 

دو پاکستانی پلیئرز کو ان کی ٹیموں نے اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے، جن میں مانچسٹر اوریجنل نے اسامہ میر جبکہ حارث رؤف کو ویلش فائر نے ری ٹین کیا۔ 

حسن علی اور نسیم شاہ ایک لاکھ پاؤنڈز کی ریزرو پرائس کے ساتھ ڈرافٹ میں شامل ہوئے ہیں۔ حسن اور نسیم ڈرافٹ کےلیے رجسٹرڈ پاکستان کے مہنگے ترین پلیئرز ہیں۔

علاوہ ازیں شاداب خان اور افتخار احمد کی ریزرو پرائس 75 ہزار پاؤنڈز ہے جبکہ محمد عامر، صائم ایوب، عامر جمال اور عبداللّٰہ شفیق کی بیس پرائس 60 ہزار پاؤنڈز ہے۔

اسی طرح فخر زمان، محمد حارث اور عماد وسیم کی ڈرافٹ میں ریزرو پرائس 50 ہزار پاؤنڈز ہے۔

میر حمزہ، محمد حسنین اور اعظم خان 40 ہزار پاؤنڈز کی ریزرو پرائس کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔

مینز ہنڈریڈ کےلیے رجسٹرڈ 46 پاکستانی پلیئرز بغیر ریزرو پرائس کے شامل ہیں۔

بغیر ریزرو پرائس رجسٹرڈ پلیئرز میں سلمان علی آغا، ابرار احمد، عمر اکمل، آصف علی، حیدر علی، عمر امین، فہیم اشرف اور شاہنواز دہانی شامل ہیں۔ 

اسی طرح زمان خان، شان مسعود، محمد نواز، رومان رئیس، سعود شکیل، حنین شاہ اور وسیم جونیئر کی بھی ریزروڈ پرائس نہیں ہے۔ 

خواتین میں ارم جاوید، ندا ڈار اور فاطمہ ثناء 17,500 کی ریزرو پرائس کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں جبکہ عالیہ ریاض اور جویریہ رؤف بغیر ریزرو پرائس کے ڈرافٹ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دی ہنڈریڈ کا چوتھا ایڈیشن 23 جولائی سے شروع ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید