کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ میں دی ہنڈریڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پہلی گیند پر وکٹ لینے کی روایت کو برقرار رکھا۔ ویلش فائر اور اوول انونسبلزکے درمیان کھیلے جانے والا میچ ٹائی ہوگیا۔ اتوار کی شب اوول انونسبلزکے جیسن روئے کو شاہین شاہ آفریدی نے پہلی گیند پر آؤٹ کیا۔ انہوں نے 20 گیندوں پر 22 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ویلش فائر نے 6وکٹوں پر 138 رنز بنائے ، انونسبلزکی ٹیم بھی 7 وکٹوں پر 138 رنز بناسکی۔