• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش، چیئرمین پی ٹی اے کو نوٹس جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش کے کیس میں توہین عدالت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ پی ٹی اے نے ایکس کی بندش سے متعلق کوئی معقول جواز پیش نہیں کیا، چیئرمین پی ٹی اے توہین عدالت کی کارروائی کے لیے خود کو بے نقاب کر رہے ہیں۔

عدالت نے ایکس کی بندش کے خلاف حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے عدالتی احکامات وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سمیت دیگر کو ارسال کرنے کا حکم دے دیا۔

وفاقی حکومت اور پی ٹی اے نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کر لی۔

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے قبل وزارت داخلہ اور پی ٹی اے جواب دیں۔ 

درخواست گزار نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ایکس کی سروس بحال نہیں کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید