• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار اجیت کمار نَرو سویلینگ کے علاج کیلئے اسپتال میں داخل

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے تامل فلموں کے معروف اداکار اجیت کمار کو نَرو سویلنگ (Nerve swelling) کے علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

انہیں ایک چھوٹے میڈیکل پروسیجر کیلئے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

اجیت کمار کے ترجمان نے ویب پورٹل پر اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اداکار اپنے معمول کے معائنے کے لیے اسپتال گئے جہاں انھیں میڈیکل پروسیجر کے لیے لے جایا گیا ہے۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ یہ افواہ کہ انکے دماغ سے سسٹ کو نکالنے کے لیے انکی سرجری کی گئی حقیقت کے خلاف ہے، وہ اس وقت صرف نرو سویلنگ کے علاج کیلئے اسپتل میں ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید