پاکستان کے 14 ویں صدارتی انتخاب کے موقع پر محترمہ شہیر بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری پاکستان آئی ہوئی ہیں۔
صدارتی انتخاب سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو ان کے ہمراہ ان کی دونوں ہمشیرہ بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور بی بی بختاور بھٹو زرداری موجود تھیں۔
اس موقع پر بختاور بھٹو زرداری کے ہمراہ ان کے شوہر محمود چوہدری بھی موجود تھے۔ انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس جاتے ہوئے انسٹااسٹوری بھی شیئر کی ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے اسلام آباد کے ایک پُرفضا مقام سے تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں انہیں اپنے اہل خانہ یعنی شوہر اور دونوں بیٹوں کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کے 14ویں صدر کے لیے انتخاب کرنے کے لیے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا عمل جاری ہیں۔
آصف علی زرداری اور محمود اچکزئی صدارتی امیدوار ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق سربراہ مملکت آصف علی زرداری صدر کی نشست کے لیے تگڑے امیدوار ہیں۔ توقع ہے کہ وہ دوسری بار مینڈیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
محترمہ شہیر بے نظیر بھٹو اور سابق سربراہ مملکت آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری اس خاص موقع پر والد کا حوصلہ بڑھانے کے لیے دبئی سے پاکستان آئیں ہیں۔