• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور تا لاہور سائیکل ریس محمد عامر نے جیت لی

تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

قصور سے لاہور تک اوپن روڈ سائیکل ریس آرمی کے محمد عامر نے جیت لی۔

70 کلومیٹر کا فاصلہ محمد عامر نے 2 گھنٹے 22 منٹ 14 سیکنڈز میں طے کیا جبکہ آرمی کے ہی محمد بلال دوسرے اور ارسلان تیسرے نمبر پر رہے۔

ریس میں پنجاب کے محمد عدیل نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

یہ سائیکل ریس نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس سے شروع ہوئی تھی جس میں سائیکلسٹ کو 70 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔

اس سائیکل ریس کا اختتام کلمہ چوک فیروز پور روڈ پر ہوا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید