برطانوی شاہی محل کی جانب سے سرجری کے بعد شہزادی کیٹ مڈلٹن کی جاری کردہ تصویر پر کئی سوالات اُٹھ گئے۔
برطانیہ میں مدرز ڈے کے موقع پر شاہی محل کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی کیٹ مڈلٹن کی تصویر کے بارے میں صارفین یہ دعویٰ کرتے نظر آ رہے ہیں کہ یہ تصویر اصلی نہیں ہے بلکہ اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
اس تصویر میں کیٹ مڈلٹن جینز اور سوئٹر کے اوپر گہرے رنگ کی جیکٹ میں ملبوس گارڈن میں کرسی پر بیٹھی مسکراتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔
ان کے تینوں بچے شہزادہ جارج، شہزادی شارلٹ اور شہزادہ لوئس بھی ان کے ہمراہ تصویر میں موجود ہیں۔
یہ تصویر دیکھنے کے بعد جہاں کئی صارفین یہ دعویٰ کرتے نظر آ رہے ہیں کہ تصویر اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کردہ ہے تو وہیں کچھ صارفین اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں کہ اس تصویر میں کیٹ مڈلٹن کے ہاتھ میں منگنی کی انگوٹھی موجود نہیں ہے۔