• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی پاکستان کا خوبصورت ترین ایوان ہے: سفیرِ آسٹریا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آسٹریا کی سفیر اینڈریا وِک نے پنجاب اسمبلی کے ایوان کو پاکستان کا خوبصورت ترین ایوان قرار دے دیا۔

آسٹریا کی سفیر اینڈریا وِک وفد کے ہمراہ پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں جہاں انہوں نے سیکریٹری عامر حبیب سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں جمہوری نظام کے تسلسل، اداروں کی مضبوطی اور پارلیمنٹ کی بالا دستی پر گفتگو کی۔

سیکریٹری پنجاب اسمبلی چوہدری عامر حبیب نے آسٹریا کی سفیر کو پنجاب اسمبلی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں ملکی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دینی چاہیے، پنجاب میں مضبوط جمہوری نظام کے قیام کے لیے اسمبلی سیکریٹریٹ اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

آسٹریا کی سفیر اینڈریا وِک نے کہا کہ مریم نواز کا پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ منتخب ہونا خوش آئند ہے، آسٹریا اور پاکستان کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے۔

سیکریٹری چوہدری عامر حبیب نے آسٹریا کی سفیر کو پنجاب اسمبلی کے ایوان کا دورہ بھی کرایا۔

اس موقع پر آسٹریا کی سفیر اینڈریا وِک نے پنجاب اسمبلی کو پاکستان کا خوبصورت ترین ایوان قرار دیا۔

قومی خبریں سے مزید