• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، بنگلادیش میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

بھارت اور بنگلادیش میں بھی رمضان المبارک 1445ھ کا چاند نظر آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لکھنؤ شہر میں رمضان کا چاند نظر آگیا۔ ملک بھر میں منگل 12 مارچ کو یکم رمضان ہوگا۔

بنگلا دیشی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، منگل 12 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، مقبوضہ وادی  میں کل پہلا روزہ ہوگا۔

سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں آج روزہ 11 تھا، جبکہ مشرقی ایشیائی ریاستوں اور اوشیانا کے مختلف ممالک میں کل پہلا روزہ ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید