کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف بزنس مین شیخ امتیاز حسین ایف پی سی سی آئی کی پاکستان یو ایس بزنس کونسل سال برائے 2024-25 کے لئے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں ، شیخ امتیاز حسین بطور پریذیڈینٹ امریکہ پاکستان بزنس فورم،مینیجنگ ڈائریکٹر امتیاز انٹر پرائزز، پریذیڈینٹ پاکستان ایگریکلچر اینڈ ہارٹی کلچر فورم،ڈائریکٹر سوئز بزنس کونسل ،ڈپٹی گورنر روٹری انٹرنیشنل اور پیٹرن یوتھ پارلیمنٹ کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ،شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی،معاشی ، اقتصادی اورثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر یں گے ہو شیخ امتیاز حسین نے عہدے کا چارج سمبھالتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کی تجارت کو فروغ دینے کے ساتھ ملکی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لئے بھی بھر پور اقدامات کریں گے تاکہ پاکستان کودرپیش بحرانوں سے نکال کر ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کیا جا سکے۔