وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب فاروق رمدے اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
محمد اورنگزیب فاروق رمدے کا تعلق چک 705 گ ب ٹبی ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے۔ وہ لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج چوہدری محمد صدیق رمدے کے پوتے اور سابق اٹارنی جنرل فاروق رمدے کے بیٹے ہیں۔
وفاقی وزیرِ خزانہ سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رضا فاروق رمدے کے بھائی اور سابق جج سپریم کورٹ جسٹس (ر) خلیل رمدے کے داماد ہیں۔
محمد اورنگزیب فاروق رمدے ٹیکنوکریٹ کی حیثیت سے وفاقی وزیر بنے ہیں، وہ ہالینڈ کے شہری تھے اور انہوں نے پاکستان کی شہریت بحال کرنے کی درخواست دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلے کابینہ اجلاس میں وزیرِ خزانہ کی پاکستانی شہریت بحال کرنے کی سفارش منظور ہوئی ہے۔
دوسری جانب ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ میں نئی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔