• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئی ایم ایف جائزہ مشن اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت اگلی قسط جاری کرنے سے متعلق مذاکرات کرنے کے لیے آئی ایم ایف وفد آج رات پاکستان پہنچے گا۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت وزارت خزانہ میں اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ مذاکرات کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات 14 سے 18 مارچ تک ہوں گے، مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کا فیصلہ ہو گا۔

آئی ایم ایف جائزہ مشن کے دورے کے دوران نئے قرض پروگرام کے بارے میں بات چیت بھی متوقع ہے۔

قومی خبریں سے مزید