مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز)اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو سے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے ملاقات کی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے اجیت دوول کو غزہ جنگ کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ دونوں شخصیات نے یرغمالیوں کی رہائی اور انسانی امداد کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔