• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی قیدی کی خودکشی کی کوشش، بھارت عدالتی نظام پر سوالات اٹھ گئے

نئی دہلی(نیوز ایجنسی )پاکستانی قیدی کی خودکشی کی کوشش ، بھارت عدالتی نظام پر سوالات اٹھ گئے، بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی حالت زار سے ان کو درپیش مشکلات، قانونی پیچیدگیوں اور بھارتی عدلیہ کے معیار انصاف سےپردہ ہٹ گیا ہے، بھارتی جیلوں میں347پاکستانی شہریوں میں سے 249عام شہری اور 98ماہی گیر شامل ہیں جو من گھڑت مقدمات میں قید ہیں ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حال ہی میں ایک افسوس ناک واقعہ سامنے آیا جب ضلع پشین بلوچستان کے رہائشی 60 سالہ حامد خان نے بھارتی ریاست راجستھان کی الور سینٹرل جیل میں خودکشی کی کوشش کی۔ اس کا مایوس کن عمل بہت سے پاکستانی قیدیوں کو درپیش سنگین صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید