• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کا انروا کیلئے فنڈنگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

سربراہ یورپی یونین خارجہ امور جوزف بوریل ـــ فائل فوٹو
سربراہ یورپی یونین خارجہ امور جوزف بوریل ـــ فائل فوٹو

سربراہ یورپی یونین خارجہ امور جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ یورپی یونین انروا کیلئے فنڈنگ دوبارہ شروع کر رہی ہے۔

جوزف بوریل نے یہ بات واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کے دوران کہی ہے۔

اس ملاقات میں جوزف بوریل نے انٹونی بلنکن کو بتایا کہ آج غزہ کی آبادی کی بقا خطرے میں ہے۔

اُنہوں نے غزہ میں پائیدار جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کی اور زمینی راستوں سے بلا روک ٹوک امداد کی فوری ضرورت پر زور دیا۔


قومی خبریں سے مزید