پشاور ہائیکورٹ نے ای سی ایل میں نام شامل کرنے کےخلاف نورالحق قادری کی درخواست پر ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔
جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس وقار احمد نے درخواست کی سماعت کی۔
نورالحق قادری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کو سعودی حکومت نے دعوت دی ہے اور وہ سعودی عرب جانا چاہتے ہیں، آج شام 6 بجے نورالحق قادری کی فلائٹ ہے۔