بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے جمعہ کو اپنی ناسازی طبع کے بعد اسپتال میں داخل ہونے کی خبروں کے درمیان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک مخفی اور پر اسرار پوسٹ شیئر کی۔
جس میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا فالوورز سے اظہار تشکر کیا ہے۔ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے قابل اعتماد ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ 81 سالہ امیتابھ بچن کو معمول کے چیک اپ کے لیے ممبئی کے کوکیلابین اسپتال میں لے جایا گیا ہے۔
امتیابھ بچن نے جمعہ کی دوپہر بارہ بجے اسی طرح کا پیغام اپنے بلاگ پر فیچر کیا، جس میں انھوں نے اپنے پرستاروں (فالوورز) کے لیے لکھا کہ میں ہمیشہ آپکی دعاؤں، محبتوں، مہربانیوں اور چاہتوں کا مشکور ہوں۔
یاد رہے کہ آج انکے اسپتال جانے سے چند ماہ قبل انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ انھوں نے اپنے ہاتھ کی سرجری کروائی ہے۔