• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ، ریاض اور جنوبی علاقے میں 3 میزائل فضا میں تباہ کردیے گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض اور جنوبی علاقے میں تین میزائلوں کو فضا ہی میں روک کر تباہ کردیا۔

اپنے بیان میں سعودی اتحادی فوج نے کہا کہ ریاض اور جنوبی علاقے میں دو ڈرونز کو روک کر تباہ کیا گیا۔

سعودی اتحاد نے کہا کہ ریاض صوبے کی وادی الدواسر اور السلیل گورنریٹس میں خطرہ ٹل گیا ہے۔

قبل ازیں سعودی اتحادی فوج کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کی سعودی شہر ظہران پر میزائل حملے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

حکام کے مطابق یمن کے شہر تعز میں یمنی فوج کے حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے اہداف پر 9 حملے کیے گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید