• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے درمیان معاملات کیوں طے نا پا سکے تھے؟


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے درمیان معاملات کیوں طے نا پا سکے تھے؟

 اس حوالے سے پی ٹی آئی پارلیمینٹیرنز کے سیکریٹری جنرل حبیب اورکزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے 2 دور ہوئے، دونوں دور علی امین گنڈاپور اور اسد قیصر کی خواپش پر ہوئے۔

حبیب اورکزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کے مستعفی ہونے اور مخصوص نشستوں پر خواتین سے استعفیٰ لینے کی شرائط رکھیں، جو تسلیم کر لی گئیں اور پرویز خٹک مستعفی ہوگئے، دوسری شرط بھی مان لی گئی، الیکشن کمیشن میں استعفے جمع کروائے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے بتایا گیا اگلے روز جیل میں 4 بجے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہے، لیکن اگلے روز  شام 4 بج کر 5 منٹ پر سنی اتحاد کونسل کے ساتھ پریس کانفرنس کر دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید