• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کی تنخواہیں ادا کی جائیں، غلام نبی مری

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری نے کہا ہے کہ جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کی تنخواہیں گزشتہ کئی ماہ سے ادا نہیں کی گئیں جس کے باعث جامعہ بلوچستان کے اساتذہ معاشی مشکلات اور بے چینی کا شکار ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونیورسٹی آف بلوچستان میں اساتذ کی جانب سے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر کلیم اللہ بڑیچ،آفیسر ایسوسی ایشن کے صدر نذیر لہڑی،ایمپلائز کے صدر شالین بگٹی بی این پی کوئٹہ کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمدقمبرانی اور پارٹی کے ضلعی کونسلران میر عبدالغفار بنگلزئی‘مولوی محمد عیسیٰ بنگلزئی اور علی اکبر مینگل بھی موجود تھے۔ میر غلام نبی مری نے کہا کہ بلوچستان وسائل سے مالا مال صوبہ ہے لیکن افسوس کہ یہاں اپنے جائز حقوق کیلئے ہر طبقہ فکر کو احتجا ج کرنا پڑتا ہے،لوگ احتجاج اور مظاہرے کرنے پر مجبورہیں، بلوچستان کے عوام صوبے کے دیگر صوبوں سے 100 سال پیچھے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید