پچھلے ہفتےسندھ گور نر ہائوس میںکراچی فیسٹیول آف بکس اینڈ لائبریریز کی تقریب میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کھیلوں کے معروف صحافی احسان قریشی کولائف ٹائم اچیومنٹ ریکگنیشن ایوارڈ دیا۔احسان قریشی کو صحافت میں ان کی شاندار خدمات بالخصوص کرکٹ اور کھیلوں کے واقعات کی وسیع کوریج اور تصنیف کے لیے تسلیم کیا گیا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان میں 32 سال پر محیط کیریئر اور کئی پرنٹ میڈیا میں شائو ہونے والے مضامین اور رپورٹ نے کھیلوں کی صحافت کے منظر نامے پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔انہیں50 اوور کے سات کرکٹ ورلڈ کپ، اولمپکس، ایشین اور ساؤتھ ایشین گیمز کے ساتھ ساتھ ہاکی چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیسے ایونٹس کور کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
انہوں نے کرکٹ کی نو کتابیں تصنیف کیں، پہلی بار پاکستان اسنوکر کی کتاب مرتب کی، جس میں کھیلوں کی تاریخ کو دستاویزی بنانے اور اسے محفوظ کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ احسان قریشی کی پہچان نہ صرف ان کی انفرادی کامیابیوں کا جشن مناتی ہے بلکہ معاشرے کی سمجھ ،کھیلوں ،اس کی ثقافتی اہمیت کو سمجھنے میں ادب اور صحافت کی وسیع اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔