• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ نے بھارت سے انتخابات تک آزاد تجارتی معاہدہ موخر کردیا

لندن (جنگ نیوز) بھارت اور برطانیہ کے درمیان حالیہ تجارتی مذاکرات کسی سجھوتے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے۔ اب برطانیہ آئندہ مئی میں بھارتی عام انتخابات کے بعد بات چیت کے آئندہ دور کاخواہاں ہے۔ برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ بھارت تجارتی سمجھوتے کو بھارتی انتخابات کے بعد ہی حتمی شکل دی جائے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) کے لیے مذاکرات گزشتہ دو سال سے رک اور شروع ہورہے ہیں اب رواں سال 2024ء میں برطانیہ اور بھارت دونوں ممالک میں عام انتخابات کا انعقاد طے ہے ۔ قبل ازیں رواں ہفتے بھارت نے یورپی ممالک سوئٹزرلینڈ، ناروے، آئس لینڈ اور لجنسٹائن نے فری ٹریڈ معاہدے کئے۔

دنیا بھر سے سے مزید