کراچی(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمدآباد کی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ہندو انتہا پسندوں نے نماز تراویح کی ادائیگی کے دورانمسلمان طلباء پر حملہ کرکے 5طالبعلموں کو زخمی کردیا وڈیو وائرل ہو گئی ہے جس بڑے پیمانے پر غم و غصہ پایا جاتا ہے ،فسادات روکنے کیلئے سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق احمدآباد میں واقع گجرات یونیورسٹی کے کیمپس میں مسجد نا ہونے کی وجہ سے وہاں زیر تعلیم غیر ملکی مسلم طلبا ہاسٹل میں نماز تراویح ادا کر رہے تھے کہ ان پر ہندو انتہا پسندوں کے مشتعل ہجوم نے چھریوں، پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کردیا۔